کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن کا کتا لاپتہ ہونے پر انتظامیہ کی دوڑیں

کتا لاپتہ ہونے پر انتظامیہ کی جانب سے رکشوں میں سپیکر لگا کر گمشدگی کے اعلانات کیے گئے

منگل 27 جولائی 2021 23:53

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2021ء) کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن کا کتا لاپتہ ہونے پر انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں۔نجی ٹی وی کے مطابق گوجرانوالہ کے کمشنر ذوالفقار گھمن کا کتا لاپتہ ہونے پر انتظامیہ نے رکشوں میں سپیکر لگا کر اس کی گمشدگی کے اعلانات کیے۔مقامی انتظامیہ کے علاوہ کتے کی بازیابی یا واپسی کے لیے پولیس نے بھی اقدامات شروع کیے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ملازمین کو ہر حالت میں کتے کو تلاش کر کے کمشنر ہائوس پہنچانے کی ہدایت کی گئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ کمشنر نے کتے کی تلاش کرنے کا کام میونسپل کارپوریشن کے سپرد کیا تھا جنہوں نے رکشوں کے ذریعے شہر بھر میں اعلانات کروائے اور تلاش کرنے والے کو معقول انعام دینے کا اعلان بھی کیا۔وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رکشے پر نصب لائوڈ اسپیکر سے اعلان کیا جارہا ہے کہ اگر کمشنر کا کتے کسی کے پاس سے برآمد ہوا تو اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں