سانحہ کوٹ رادھا کشن پنجاب حکومت اورقانون کے رکھوالوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔مرزا خلیل بیگ

پیر 10 نومبر 2014 11:23

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10نومبر 2014ء) سانحہ کوٹ رادھا کشن پنجاب حکومت اورقانون کے رکھوالوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی جاپان کے نائب صدر اور کشمیر کونسل جاپان کے چیئر مین مرزا خلیل بیگ نے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ مشتعل ہجوم نے مسیحی جوڑے کو جلتے ہوئے بھٹے میں زندہ جلانے کا جوگھناؤنا جرم کیا ہے اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

ایسے عناصر کو کڑی سزا ملنی چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ عیسائیوں سمیت پاکستان میں تمام اقلیتی مذاہب اور مسالک کو مکمل حقوق اور تحفظ کی فراہمی قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کام ہے لیکن قانون کے رکھوالے بے بس اور ناکام نظر آتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ انتہا پسندی اور قتل وغارت کا بازار گرم کرنے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں