کاروباری سرگرمیوں کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنا پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے،آر پی او

بدھ 20 مارچ 2024 22:47

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2024ء) ریجنل پولیس آفیسرطیب حفیظ چیمہ نے انجمن تاجران گوجرانوالہ کے ساتھ میٹنگ منعقد کی ،دوران میٹنگ گوجرانوالہ شہرمیں جرائم کی مجموعی صورتحال،ٹریفک کے مسائل اورتاجربرادری کے مسائل سمیت دیگرامورزیربحث آئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پرآرپی او نے کہا ہے کہ معاشرے میں امن وامان کی فضاکوبرقرار رکھتے ہوئے کاروباری سرگرمیوں کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنا ریجن پولیس گوجرانوالہ کی بنیادی ذمہ داری ہے جسے ہر صورت یقینی بنایا جائیگا ۔

انہوں نے کہاکہ میرے دفتر کے دروازے تاجر برادری کیلئے ہمیشہ کھلے ہیں۔ آر پی او نے ریجن بھر کے سی پی او/ ڈی پی اوز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں تاجر تنظیموں کے مسائل براہ راست خود سنیں اور انکے ازالے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات یقینی بنائیں آرپی اونے کہاکہ تمام افسران شہر کی تاجرتنظیموں کیساتھ باقاعدگی سے میٹنگ کرتے ہوئے انہیں ہر ممکن تعاون فراہم کریں ۔\378

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں