گوجرانوالا ضمنی انتخاب، ن لیگ نے عدنان افضل چٹھہ کو دوبارہ ٹکٹ جاری کر دیا

بدھ 27 مارچ 2024 16:11

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) گوجرانوالا کے پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 36 میں ضمنی انتخاب کے لیے ن لیگ نے عدنان افضل چٹھہ کو دوبارہ پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

عدنان افضل چٹھہ کو پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ احمد چٹھہ سے شکست ہوئی تھی،احمد چٹھہ کے صوبائی نشست چھوڑنے پر یہ ضمنی انتخاب ہو رہا ہے۔سنی اتحاد کونسل کی طرف سے اب احمد چٹھہ کے بڑے بھائی فیاض چٹھہ امیدوار ہیں۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں