سی پیک منصوبہ کی وجہ سے پاکستان کو مضبوط بنیاد مل چکی ہے ،چوہدری اظہر قیوم ناہرا ، چوہدری رفاقت حسین گجر کا مشتر کہ بیان

پیر 27 فروری 2017 23:29

گوجرانوالہ۔27 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2017ء) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری و ممبر قومی اسمبلی چوہدری اظہر قیوم ناہرا ، ایم پی اے چوہدری رفاقت حسین گجر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ملک میں ہونے والی دہشت گردی کی لہر سے ( سی پیک ) منصوبے کو ناکام بنانے کیلئے جو کوششیں کی جا رہی ہیں ۔ ا س سے یہ منصوبہ متاثر نہیں ہوگا ۔

(جاری ہے)

سی پیک منصوبہ کی وجہ سے ملک پاکستان کو ایک مضبوط بنیاد مل چکی ہے ، ملک دشمن عناصر اپنی ناکامی کا غصہ نہتے اور معصوم لوگوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والے عبر تناک انجام سے نہیں بچ سکتے ۔ چوہدری اظہر قیوم ناہرا نے مزید کہا کہ عمران خان کی سیاست جھوٹ کا پلندہ ہے وہ تو ہربات پر جھوٹ بولنے کے عادی ہو چکے ہیں ۔ پانامہ لیکس میں انہیں مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا ، وزیر اعظم محمد نواز شریف کی ساکھ کو نقصان پہنچانے اور عدالتوں کا وقت ضائع کرنے کا عمران خان کو اب جواب دینا ہوگا ۔

انہوں نے کہا پانامہ لیکس کے معا ملے میں وزیر اعظم کو زبردستی ملوث کر نا چاہتے ہیں اگر عمران خان کے پاس ثبوت ہیں تو انہیں سڑکوں اور چوراہوں کے بجائے عدالت لیکر جائیں اور اب عمران خان کو عدالت میں اپنا جواب دینا ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں