اوور سیز پاکستانیوں کے کیسز کا فیصلہ میرٹ پر کیا جائیگا ، ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ

بدھ 1 مارچ 2017 21:06

گوجرانوالہ۔یکم مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2017ء)اوور سیز پاکستانیوں کے کیسز کا فیصلہ میرٹ پر کیا جائیگا ، کسی فریق سے نا انصافی اور حق تلفی نہیں ہونے دی جائیگی اوور سیز پاکستانی جائیداد کی خریدو فروخت اور کاروبار میں پیسے لگاتے وقت احتیاط برتیں ، فراڈ اور دھوکہ دہی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی جاری رہے گی۔

ان خیالات کااظہار ڈپٹی کمشنر گوجر انوالہ محمد عامر جان نے ڈسٹرکٹ اوور سیز کمیٹی کے اجلاس میں اپنے خطاب کے دوران کیا۔ چیئرمین ڈسٹرکٹ اوور سیز کمیٹی ایم پی اے عبدالرئو ف مغل نے اجلاس کی صدارت کی ۔ اجلاس میں سٹی پولیس آفیسر وقاص نذیر ، ایم پی اے و چیئرمین ضلعی کمیٹی عبدالرئو ف مغل، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رانی حفصہ کنول ، ممبرڈی او پی سی عدنان افضل چٹھہ ، اے سی سٹی عدنان شہزاد ، اے سی صدر رانا جمیل ، ایس این اے تنویر عباس ، زیر تربیت اسسٹنٹ کمشنر ز اور دیگر شریک تھے ۔

(جاری ہے)

چیئرمین ڈی او پی سی عبدالرئوف مغل ایم پی اے نے کہا کہ اوور سیز پاکستانیوں کے کیسزپر محکمے جلد فیصلہ کریں اور انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں تا کہ حق دار کو اس کا حق مل سکے۔اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر حفصہ رانی نے بتایا کہ ضلعی اوور سیز کمیٹی کو اب تک 197کیسز موصول ہوئے جن میں سے 154کو اس فورم پر مختلف محکموں کی کاوشوں سے نمٹا دیا گیاہے ، 28کیس کورٹس میں زیر سماعت ہیں ، 110میں اصل مالکان کو حق دلوایا گیا ، 16کیسز پر محکمانہ کاروائی کے بعد او پی سی کے ڈیش بورڈ پر اپلوڈ کر دیا گیا جبکہ 43پر محکمانہ کاروائی جاری ہے جنہیں جلد ضلعی سطح پر حل کر لیا جائیگا۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں