جمیل لوہار کا عید کا خصوصی گیت’’سوکھا نئیں یار لبھدا‘‘عید سے قبل ریلیز کیاجائیگا

منگل 19 مئی 2020 12:43

کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2020ء) معروف فوک گلوکار جمیل لوہار کا نیا عید کا خصوصی گیت’’سوکھا نئیں یار لبھدا‘‘ عید سے قبل ریلیز کیا جائیگا۔تفصیلات کے مطابق اس خصوصی ویڈیو کو عید سے قبل فوک سٹوڈیو اپنے آفیشل یوٹیوب چینل اور دیگر سوشل سائیٹس پر ریلیز کرے گا۔

(جاری ہے)

اس گانے کا میوزک اور کمپوزیشن گلوکار وجے یملانے ترتیب دیاہے جبکہ اس کی مکسنگ امیت مونگا نے کی ہے اس گانے کی ویڈیو ڈائریکشن شانی شیخ نے دی ہے جبکہ ڈی او پی اسد نور ہیں۔ایک ملاقات کے دوران جمیل لوہار نے بتایاکہ انہیں امید ہے کہ ان کے پرستاروں کو عید کا یہ خصوصی گیت ضرور پسند آئیگا انہوں نے اپنے پرستاروں سے اس گیت کو زیادہ سے زیادہ شئیر کرنے کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں