گلوکارہ انیتا بشیراورتابیتابشیرکا کرسمس کا خصوصی گیت ’’بلے بلے‘‘مکمل کرسمس پر ریلیز کیا جائیگا

ان کا کرسمس کا خصوصی گیت ریلیز ہونے جارہاہے اورانہیں امیدہے کہ ان کا یہ گیت پاکستان سمیت دیگر ممالک میں بھی پسندکیا جائیگا۔انیتا بشیر

منگل 15 دسمبر 2020 13:20

گلوکارہ انیتا بشیراورتابیتابشیرکا کرسمس کا خصوصی گیت ’’بلے بلے‘‘مکمل کرسمس پر ریلیز کیا جائیگا
کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2020ء) معروف گلوکارہ،مصورہ اور میزبان گلوکارہ انیتا بشیر اور ان کی بہن تابیتا بشیر کا کرسمس کا خصوصی گیت’’بلے بلے‘‘ مکمل کرلیا گیا،تفصیلات کے مطابق اس گانے کی ریکارڈنگ گذشتہ دنوں فلیش سٹوڈیو گوسپل میں مکمل کی گئی اس گیت کی شاعری ،کمپوزیشن اور میوزک بالی سنگھ نے ترتیب دیاہے ۔

اس کی ویڈیو ڈائریکشن سجیل خان نے دی ہے معاون ہدائتکار راحیل شجاع اور میک اپ انمول روحیل کا ہے۔اس گیت کی پروڈکشن MGR & Bro Jimmy کی ہے۔

(جاری ہے)

اس خصوصی گیت کو مسیحی گیت ریکارڈز کرسمس سے قبل اپنے آفیشل یوٹیوب چینل اور دیگر سوشل سائیٹس پر ریلیز کررہاہے۔ایک ملاقات کے دوران انیتا بشیر اور تابیتا بشیرنے بتایاکہ وہ بہت خوش ہیں کہ ان کا کرسمس کا خصوصی گیت ریلیز ہونے جارہاہے اورانہیں امیدہے کہ ان کا یہ گیت پاکستان سمیت دیگر ممالک میں بھی پسندکیا جائیگا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی انیتا بشیر اور تابیتا بشیرکے گیت ریلیز ہوچکے ہیں جنہوں نے مقبولیت حاصل کی تھی جبکہ انیتا بشیر گلوکاری کے ساتھ ساتھ شعبہ تدریس سے بھی وابستہ ہیں اور بہترین مصورہ کے طور پر بھی مختلف چینلز پر کام کررہی ہیں۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں