کھیلوں کے میدان آباد کرنے سے نوجوان جسمانی طور پر صحت مند ہونگے‘محمد بلال اشرف

جمعہ 16 اکتوبر 2020 13:33

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2020ء) کھیلوں کے میدان آباد کرنے سے نوجوان جسمانی طور پر صحت مند ہونگے جس سے وہ معاشرے میں اپنا کردار بہتر طریقہ سے ادا کرسکیں گے۔ان خیالات کا اظہار سرپرست کامونکے ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز محمد بلال اشرف،صدر چودھری ارشد مسعود ویرکا،ممتاز ماہر تعلیم رانا محمد صدیق اور محمد اسلام مغل نے اپنے بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہمیں دیرپا زندگی اورفٹنس کو برقرار رکھنے کے لئے کسی نہ کسی گیم میں ضرور حصہ لینا چاہئے ۔انہوں نے کہاکہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کی اہمیت طلباء کی ذہنی و جسمانی نشوونما پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہیں، کھیلوں کے ذریعے طلباء میں مقابلہ کا جذبہ ابھارنے اور آگے بڑھنے کی لگن کو تقویت ملتی ہے جو عملی زندگی میں معاشرے کا مفید شہری بنانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔انہوں نے کہاکہ غیر نصابی سرگرمیاں طلباء کی چھپی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے انتہائی اہم ہیں، والدین بچوں کو مثبت کھیلوں کی طرف راغب کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں