کمسن بچیوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والا جعلی پیر گرفتار

جعلی پیر چلہ کاٹنے کے بہانے بچیوں کو جنسی عمل کا نشانہ بناتا تھا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 3 نومبر 2018 21:43

کمسن بچیوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والا جعلی پیر گرفتار
گجرات (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-03 نومبر 2018ء) :کمسن بچیوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والا جعلی پیر کو گرفتار کر لیا گیا۔ جعلی پیر چلہ کاٹنے کے بہانے بچیوں کو جنسی عمل کا نشانہ بناتا تھا۔تفصیلات کے مطابق سرائے عالمگیر کے نواحی علاقہ بولانی میں جعلی پیر دو کمسن بہنوں کو کمرے میں چلہ کاٹنے کے بہانے درندگی کا نشانہ بناتا رہا۔ زیادتی کا نشانہ بننے والی بچیوں نے اپنے والدین کو بتا دیا کہ یہ پیر چلہ نہیں بلکہ زیادتی کرتا ہے۔

پولیس کے مطابق جعلی پیر بچیوں کو خوفزدہ کرتا کہ اگر کسی کو بتایا تو تمہارے گھر والوں کو کالا جادو کر کے جلا دوں گا۔.ملزم سائیں عابد تین ماہ تک دو سگی بہنوں سمیت 30 سے زائد بچیوں کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا جس کا ملزم نے پولیس کے سامنے اعتراف جرم کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔یاد رہے کہ اسی قسم کا واقعپ پہلے فیصل آباد میں بھی سامنے آ چکا ہے جہاں ایک قاری اپنی شاگرد کے ساتھ نازیبا خرکات کرتے پکڑا گیا تھا۔

وائرل ویڈیو میں بچیوں کے ساتھ نازیبا حرکتیں کرنے والے ملزم کا تعلق ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ہے۔ملزم کا طریقہ واردات ایسا تھا کہ ملزم پہلے بچیوں کو ورغلاتا اور اپنے حجرے میں لے جاتا جہاں وہ نہ صرف بچیوں کے ساتھ نازیبا حرکات کرتا بلکہ ان کی ویڈیوز بھی بناتا۔بچیوں کو خاموش رہنے کے لیے لالچ اور دھونس دھمکی کا بھی سہارا لیتا۔تاہم کچھ عرصہ قبل ملزم کا موبائل گم گیا تھا جو کسی کے ہاتھ لگ گیا ۔جس کے بعد یہ ویڈیوز وائرل ہو گئیں

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں