گجرات کے شہریوں کو گدھے کا گوشت کھلائے جانے کا انکشاف

گجرات میں شادی ہالوں، ہوٹلوں میں گدھے کا گوشت فروخت کرنے والا گروہ پکڑا گیا، پولیس نے بھمبرنالے پرچھاپہ مارکرکاٹے گئے 70 گدھے برآمد کرلیے، پولیس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 24 مارچ 2019 23:12

گجرات کے شہریوں کو گدھے کا گوشت کھلائے جانے کا انکشاف
گجرات (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 مارچ 2019ء) گجرات کے شہریوں کو گدھے کا گوشت کھلانے کا انکشاف ہوا ہے، گجرات کے شادی ہالوں، ہوٹلوں میں گدھے کا گوشت فروخت کیا جاتا ہے،پولیس نے بھمبرنالے پرچھاپہ مارا توکاٹے گئے 70 گدھے برآمد کرلیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گجرات کے شہریوں کو ہوٹلوں ، شادی ہالوں میں گوشت خریدنے کیلئے چوکنا کردیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ گجرات کے شادی ہالوں اور ہوٹلوں میں شہریوں کو گدھے کا گوشت کھلائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

گدھے کا گوشت فروخت کرنے والے ہوٹلوں اورشادی ہالوں کو چپکے سے گوشت فروخت کردیتے تھے۔ تاہم مقامی افراد نے ان لوگوں کا پردہ چاک کردیا۔ لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے بھمبر نالے پر چھاپہ مارا تووہاں کاٹے گئے 70 گدھوں کی باقیات ملیں جس پر پولیس نے ملزما ن کی گرفتار ی کیلئے چھاپے مارے لیکن ملزمان فرار ہوگئے۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کیخلاف قانونی کاروائی شروع کردی ہے۔پولیس کے مطابق گدھوں کا گوشت سپلائی کرنے والا گروہ ہوٹلوں اور شادی ہالوں کو گوشت فروخت کرتا تھا، ملزمان کی موٹرسائیکلیں اور باقی چیزیں قبضے میں لیکر گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں