بیوی کی جانب سے طلاق کا دعوی کرنے پر خاوند بپھر گیاعدالتی نوٹس ملنے پر 2 ساتھیوں سمیت مسلح ہوکر سسرال کے گھر دھاوا بول دیا

Shahid Bashir Kamboh شاہد بشیر کمبوہ جمعہ 17 ستمبر 2021 11:38

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 ستمبر2021ء) بیوی کی جانب سے طلاق کا دعوی کرنے پر خاوند بپھر گیاعدالتی نوٹس ملنے پر 2 ساتھیوں سمیت مسلح ہوکر سسرال کے گھر دھاوا بول دیاایس ایچ او تھانہ رحمانیہ ملک ندیم منور کی بروقت کاروائی تینوں ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار.

(جاری ہے)

عدالت نے ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر ملزمان کو پولیس کے حوالے کردیا سیشن کورٹ گجرات میں تعنیات نائب قاصد مکیانہ کے رہائشی محسن مہدی نے اہلیہ نمرہ اقبال سکنہ ملک پور چاہڑہ کی جانب سے طلاق اور خرچہ کا دعوی دائر کرنے پر اشتعال میں آگیا قاسم علی وغیرہ 2 ساتھیوں سمیت اسلحہ سے لیس ہوکر سسرال کے گھر ہلہ بول دیا گرفتار مرکزی ملزم محسن مہدی سے پسٹل 30 بور برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی.

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں