گجرات ،ْ شادی ہالزمیں جیب کاٹنے والے ’بچہ گینگ‘ کے 5 بچوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا

گینگ نے ایک ماہ کے دوران 30 لاکھ روپے چوری کئے ،ْپولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی

اتوار 25 نومبر 2018 14:10

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2018ء) سرائے عالمگیر میں شادی کی تقریبات کے دوران شادی ہالزمیں جیب کاٹنے والے ’بچہ گینگ‘ کے 5 بچوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا ،ْگینگ نے ایک ماہ کے دوران 30 لاکھ روپے چوری کئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ضلع گجرات کی تحصیل سرائے عالمگیر کے شادی ہالز میں یہ بچہ گینگ بڑی مہارت سے جیب کترنے کی وارداتوں میں مصروف تھا ،ْبچہ گینگ میں شامل یہ 5 بچے شادی کی تقریبات کے دوران تقریب میں مصروف افراد کی جیبیں بڑی مہارت سے صاف کرتے تھے تاہم سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے پولیس نے ان بچوں کو رنگے ہاتھوں دھرلیا ،ْپولیس تفتیش کے مطابق صرف ایک ماہ کے دوران ان بچوں نے شادی کی تقریب میں شامل افراد کی جیبوں سے 30 لاکھ روپے صاف کیے ہیں۔

اب پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں