مسلم لیگ (ق ) اقتدار میں آکر عوامی سہولیات اور ریلیف میں اضافہ کرے گی ‘ سیدبلال شیرازی

جمعہ 3 مئی 2013 16:56

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 3مئی 2013ء) مسلم لیگ (ق ) اور پیپلزپارٹی کے پی پی 127سیالکوٹ سے مشترکہ امیدواراور مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ق) اقتدار میں آکر عوامی سہولیات اور ریلیف میں اضافہ کرے گی‘ اگر چودھری پرویز الٰہی دور کے پاورمنصوبوں کو جاری رکھا جاتا اوران منصوبوں کے فنڈز نہ روکے جاتے تو آج پنجاب اندھیرے میں نہ ڈوبا ہوتا ‘ بجلی بحران کے حل کے لیے چودھری شجاعت حسین فارمولہ اب بھی قابل عمل ہے اس پر عمل پیرا ہوکر پنجاب کو اندھیروں سے نجات مل جائے گی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل کلاس والا پسرورسیالکوٹ میں اپنے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا کہ سیالکوٹ کی غیور عوام اپنے ساتھ ناانصافی کرنے والوں کو مسترد کردیں ،مسلم لیگ ق کامیابی کے بعد سیالکوٹ موٹر وے کے رکے ہوئے منصوبہ کو مکمل کروائے گی۔انہوں نے کہا کہ عوامی ترقی اور خوشحالی کے نشان سائیکل پر مہر لگا کر مسلم لیگ کے امیدوار وں کو کامیاب کروائیں اور ترقی اور خوشحالی کا رکا ہوا پہیہ پھر سے چلائیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں