گجرات پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن

تین منشیات فروش گرفتار، کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن،افیون، چرس اور شراب برآمد

ہفتہ 27 مارچ 2021 21:18

کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2021ء) گجرات پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے تین منشیات فروش گرفتارکرکے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن،افیون، چرس اور شراب برآمدکرلی۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات عمر سلامت کی ہدائیت پر ایس ایچ او تھانہ صدر گجرات راجہ احسان اللہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کرکے مختلف کاروائیوں میں تین بدنام زمانہ منشیات سپلائرز کوگرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لا تے ہوئیمنشیات سپلائر امجد پرویز ولد صوبے خاں سکنہ مانو چک سے 2200گرام ہیروئن، 4800گرام افیون،اور 4800گرام چرس برآمد کرلی۔ دوسری کارروائی میں بد نام زمانہ منشیا ت فروش شہباز احمد ولد ریاض احمدسکنہ منڈی بہاوالدین سے 400کپی شراب برآمد کر لی۔جبکہ تیسری کاروائی میں نو ید ارشد ولد ارشد محمود سکنہ جونونکیسے دوران چیکنگ 400کپی شراب برآمد ہوئی۔تینوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ڈی پی او گجرات نے کہا ہے کہ منشیات فروش معاشرے کے لئے ناسور ہیں،ان کے خلاف کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف گجرات پولیس کا جہاد جاری رہے گا۔

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں