ڈپٹی کمشنر صفدر ورک کی زیر صدارت ووکیشنل انسٹیٹیوٹ و کامرس کالج جلالپور جٹاں روڈ کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

منگل 26 مارچ 2024 16:24

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر صفدر ورک نے ووکیشنل انسٹیٹیوٹ اور کامرس کالج جلالپور جٹاں روڈ کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر طاہر عزیز، سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر ارشد اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ اور کامرس کالج کے کیمپس کے ایشو کو احسن طریقے سے حل کیا جائے گا، ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کو قریبی ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں منتقل کیا جائے گا اور وہاں گرلز کے ہاسٹل قائم کیا جائے، طالبات کی پڑھائی کا حرج نہیں ہونے دیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ ٹیوٹا کے فیصلے کے مطابق ووکیشنل کالج کو منتقل کیا جائے گا اور کامرس کالج میں اضافی جگہ پر گرلز ہوسٹل بنانے کی تجویز ہے جس پر عملدرآمد کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں