گوادر میں فائیو سٹار ہوٹل پر حملہ کرنیوالے چوتھے دہشتگرد کی لاش ہوٹل کے قریب سے مل گئی

بدھ 15 مئی 2019 16:41

گوادر میں فائیو سٹار ہوٹل پر حملہ کرنیوالے چوتھے دہشتگرد کی لاش ہوٹل کے قریب سے مل گئی
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2019ء) گوادر میں فائیو سٹار ہوٹل پر حملہ کرنیوالے چوتھے دہشتگرد کی لاش ہوٹل کے قریب سے مل گئی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق چوتھے حملہ آور کی لاش ہوٹل سے تقریباً 2 کلومیٹر کے فاصلے پر جھاڑیوں کے قریب سے ملی ہے، لاش کئی روز پرانی ہے جس کے قریب سے ایک کلاشنکوف، 10 میگزین، 22 دستی بم، بارودی مواد، 368 کلاشنکوف کی گولیاں، 2 انٹرکام سیٹ، ایک ڈیٹونیٹر اور ایک ریموٹ کنٹرول اور 2 موبائل برآمد ہوئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کی موت کی وجہ تاحال معلوم نہیں، اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں، بظاہر لگتا ہے کہ حملہ آور نے خود کو گولی مار کر خودکشی کی ہے

گوادر میں شائع ہونے والی مزید خبریں