نوجوان بدعنوانی کے روک تھام میں اپنا کردار ادا کریں،پروفیسرڈاکٹر عبدالرزاق صابر

بدھ 27 مارچ 2024 21:05

گوادر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) گوادر یونیورسٹی کے ریسرچ، انوویشن، اینڈ کمرشلائزیشن کے ریر اہتمام قومی احتساب بیورو کے تعاون سے ایک اگائی لیکچر سیشن کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد بدعنوانی کے خاتمے میں طلباء کے اہم کردار کے بارے میں آگاہی کو فروغ دینا تھا۔گوادر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر اس موقع پر مہمان خصوصی تھے جبکہ مہمان مقرر ڈاکٹر محمد رشاد ڈائریکٹر احتساب بیورو گوادر تھے۔

گوادر یونیورسٹی کے کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر رحیم بخش مہر، رجسٹرار دولت خان، ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر جان محمد، ڈپٹی ڈائریکٹر نیب گوادر عبدالرحمن بلوچ، یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کے سربراہان، انتظامی عملے، اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے اگائی سیشن میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

گوادر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے اس موقع پر اپنے خطاب مین نوجوانوں میں دیانتداری کے کلچر کو فروغ دینے کے لیے شعبہ اورک گوادر یونیورسٹی اور احتساب بیورو کے اقدام کو سراہا۔

انہوں نے یونیورسٹی کے طلباء میں اخلاقی اقدار اور سماجی ذمہ داری کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔اپنے خطاب میں، انہوں نے طلباء کے جوش و خروش اور مصروفیت کو سراہتے ہوئے بدعنوانی کے خلاف جنگ میں اجتماعی کارروائی کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ مثبت تبدیلی کے طور پر اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں اور انسداد بدعنوانی کے اقدامات میں اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بدعنوانی دنیا بھر میں ایک اہم چیلنج بنی ہوئی ہے، جو معاشروں، معیشتوں اور حکمرانی کے ڈھانچے کو متاثر کرتی ہے۔ اس مسئلے کا مقابلہ کرنے کے لیے نوجوانوں کو شامل کرنے کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے، آگاہی لیکچر سیشن نے طلبہ کو بدعنوانی سے پاک معاشرے میں اپنا کردار ادا کرنے کی صلاحیت کے بارے میں آگاہ کرنے کی کوشش کی۔

اگائی سیشن میں ڈائریکٹر نیب ڈاکٹر رشاد کی کلیدی تقریر اور پریزنٹیشن ہوئی، انہوں نے معاشرے میں پھیلی ہوئی بدعنوانی کی مختلف شکلوں اور اس لعنت سے نمٹنے کے لیے نوجوانوں کی سرگرمی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ ان کا مقصد طلباء کو بدعنوانی کے واقعات کی نشاندہی، روک تھام اور رپورٹ کرنے کے لیے ضروری معلومات سے آگاہی دینا تھا۔تقریب کے اختتام پر ڈائریکٹر اورک محمد ارشاد بلیدی نے دیانتداری کو فروغ دینے میں جامعات کے اہم کردار پر زور دیا۔

انہون نے کہا کہ اس طرح کے آگاہی سیشن کا انعقاد جیسی مشترکہ کوششوں کے ذریعے، گوادر یونیورسٹی اور احتساب بیورو بدعنوانی کے خلاف جاری جنگ میں تبدیلی کے ایجنٹوں کے طور پر نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔آخر میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے معزز مہمانوں کو یونیورسٹی کی یادگاری شیلڈ پیش کی بعد ازان شرکاء نے یونیورسٹی کوریڈور میں آگاہی واک کی۔

متعلقہ عنوان :

گوادر میں شائع ہونے والی مزید خبریں