جلالپور بھٹیاں، غیر ملکی خریداروں نے پاکستانی باسمتی چاول کی خریدنے میں دلچسپی ظاہر کردی ہے، چوہدری محمد سلیم

بدھ 1 اپریل 2020 14:05

جلالپور بھٹیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2020ء) رائس ایکسپورٹ ایسوسی ایشن (REAP)کے ممبر رائس ایکسپورٹر چوہدری محمد سلیم نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کورونا وائرس وبا کی وجہ سے عالمی معیشت خوراک کی قلت کے پیش نظر غیر ملکی خریداروں نے پاکستانی باسمتی چاول کی خریدنے میں دلچسپی ظاہر کردی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ پاکستانی باسمتی چاول جوکہ میعاری اور خوشبو ،ذائقہ ،کوالٹی میں اعلیٰ مقام کا حامل ہے اس وقت باسمتی چاول عرب ممالک جن میں دبئی ،سعودی عرب اور عراق شامل ہے جبکہ افریقی ممالک جن میں کینیا اور زمبابوے کو نان باسمتی چاول کی خرید میں دلچسپی رکھتے ہیں جبکہ یورپی ممالک اور اسٹریلیا میں بھی پاکستانی باسمتی چاول کی مانگ میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ایک ہفتے کے اندر لوکل مارکیٹ میںباسمتی چاول کے ریٹ میں 300روپے فی من اضافہ ہوچکا ہے۔

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں