حافظ آباد ،کورونا کے پیش نظرلاک ڈائون ،زرعی آلات بنانے پر پابندی ،گندم کی تیار فصل کی کٹائی میں مشکلات پیش آنے کا خدشہ

بدھ 1 اپریل 2020 20:14

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2020ء) حافظ آباد میں کورونا وائرس کے پیش نظرلاک ڈائون میں زرعی آلات بنانے پر پابندی کے باعث گندم کی تیار فصل کی کٹائی میں مشکلات پیش آنے کا خدشہ پید ا ہوگیا۔اس سلسلہ میں مرکزی انجمن تاجر اتحادکا اجلاس زیر صدارت صدر ملک ہمایوں شہزادمنعقد ہوا جس میں تاجران نے گندم کی تیار فصل کا وقت قریب آنے کے باوجود زرعی آلات کی انڈسٹری کی بندش پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لاک ڈائون کے دوران زرعی آلات کو بنانے کی اجازت کا مطالبہ کیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ملک ہمایوں شہزاد نے کہا کہ کورونا وائرس کے خدشے کے سبب لاک ڈائون کی وجہ سے تمام فیکٹریاں بند ہیں جبکہ ان دنوں میں زرعی آلات بنانے کا سیزن ہوتا ہے کیونکہ چند دنوں بعد گندم کی کٹائی کا آغاز ہونے والا ہے لیکن زرعی آلات بننے کا سلسلہ لاک ڈائون کی وجہ سے رُکا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

اُن کا کہنا تھا کہ اگر زرعی آلات پر پابندی رہی تو گندم کی تیار فصل خراب یا اس کی کٹائی میں مشکلات پیدا ہوں گی۔

گندم کی فصل وقت پر مارکیٹ نہ آئی تو آنے والے وقت میں گندم اور آٹے کی قلت پیدا ہونے کا اندیشہ پیدا ہو سکتا ہے۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے مطالبہ کیا کہ لاک ڈائون کے دوران زرعی آلات کی تیاری کی اجازت دی جائے تاکہ گندم کی تیار فصل کی کٹائی وقت پر کی جاسکے اور آنے والے وقت میںکسی بھی غذائی قلت سے بچا جا سکے۔

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں