حافظ آباد ،دو موٹر سائیکلوںکے تصادم میں ایک پولیس کانسٹیبل سمیت 2افراد جاں بحق ،ایک نوجوان شدید ذخمی

ہفتہ 23 مئی 2020 18:54

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2020ء) حافظ آباد میں ٹھٹھہ گاہرہ کے قریب دو موٹر سائیکلوںکے تصادم میں ایک پولیس کانسٹیبل سمیت 2افراد جاں بحق جبکہ ایک نوجوان شدید ذخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیل پولیس کا کانسٹیبل مہدی حسن ولد عمر حیات سکنہ پنڈی بھٹیاں موٹر سائیکل پر سوار ہوکر اپنی ڈیوٹی پر آرہا تھا کہ راستہ میں ٹھٹھہ گاہرہ کے قریب اسکے موٹر سائیکل کو مخالف سمت سے آنے والے موٹر سائیکل نے ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں مہدی حسن اور دوسری موٹر سائیکل پر سوارخالد ہولد اظہر دونوں موقع پر جاں بحق جبکہ عدیل ولد مشتاق سکنہ قتل گڑھا چوک شدید ذخمی ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں