ریسکیو 1122 کے زیر اہتمام کمیونٹی سیفٹی ورکشاپ کا انعقاد

بدھ 8 فروری 2023 17:59

جلال پوربھٹیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2023ء) ڈائریکٹر جنرل پنجاب بانی ریسکیو 1122 ڈاکٹر رضوان نصیر کے ویژن کے مطابق ریجنل ایمرجنسی آفیسر سید کمال عابد کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر چودھری عدنان نواز کاہلوں کی سربراہی میں محفوظ معاشرے کے قیام کی تکمیل کو عملی جامہ پہنانے کے لیے کمیونٹی سیفٹی ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد علی اسلامیہ پبلک اسکول جلال پور بھٹیاں میں کیا گیا۔

(جاری ہے)

ٹریننگ میں فرسٹ ایڈ ، خون کے بہاؤ کو روکنے ،مصنوعی طریقہ سے دل اور سانس کی بحالی اور آگ سے بچاؤ کی ٹریننگ فراہم کی گئی۔ کامیاب ٹریننگ کے انعقاد پر ادارہ ہذا کے چیرمین مظہر ریحان نے ریسکیو 1122 پنڈی بھٹیاں کمیونٹی ٹیم اور انچارج زاہد بھٹی کا شکریہ ادا کیا۔\378

متعلقہ عنوان :

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں