پنڈی بھٹیاں، مکان کی چھت گرنے سے 2 بھائی جاں بحق ہو گئے

جمعہ 15 مارچ 2024 16:49

پنڈی بھٹیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2024ء) نواحی گاؤں ٹھٹھی بہلول پور میں مکان کی بوسیدہ چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق ہو گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محمد یعقوب اپنے پانچ بچوں کے ہمراہ کرائے کے مکان میں مقیم تھا کہ اچانک مکان کی چھت گرنے سے تمام افراد ملبے تلے دب گئے جن میں دو بھائی قمر عباس عمر آٹھ سال اور ذیشان علی عمر دس سال بھی شامل تھے ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت اہل خانہ کو ملبے تلے سے نکالا اور فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال پنڈی بھٹیاں منتقل کیا گیا جہاں پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دو معصوم بچے قمر عباس اور ذیشان علی جاں بحق ہو گئے ۔

متعلقہ عنوان :

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں