جلالپور پیر والا میں جمیعت علمائے اسلام کے زیر اہتمام سیلاب متاثرین میں پکا پکایا کھانے کا سلسلہ جاری

ہفتہ 16 ستمبر 2023 17:07

جلالپورپیروالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2023ء) جمعیت علمائے اسلام تحصیل جلالپور پیر والا نے سیلاب زدگان کی مدد کرنے کا سلسلہ شروع کردیاگزشتہ روز جمعیت علمائے اسلام تحصیل جلالپور پیر والا کے جنرل سیکرٹری صاحبزادہ محموداحمد نقشبندی اور ڈپٹی سیکرٹری وامیرشعبہ تبلیغ مولانا قاری حسین احمد مدنی کی زیر نگرانی قاری محمد حنیف، قاری محمد یوسف،محمد یوسف بلوچ ودیگر علاقوں کے معززین کےتوسط سےسیلاب زدگان میں راشن اورپکاپکایا کھانا تقسیم کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے صاحبزادہ محموداحمد نقشبندی کا کہنا تھاسیلاب زدگان کی امداد کا یہ تیسرا مرحلہ ہے کہ سیلاب زدگان کی امداد کی جارہی ہے ۔انشااللہ اگلے مرحلے میں گرے ہوئے گھروں کی مرمت کیلئے کام شروع کریں گے۔انھوں نے مزید کہاکہ جمعیت علمائے اسلام اپنے مصیبت زدہ بھائیوں کوتنھانہیں چھوڑ ے گی جہاں تک ممکن ہو سکتا ہے تعاون کیا جائے گا۔ \378

متعلقہ عنوان :

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں