کوہالہ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف مہم ،دوعلیحدہ علیحدہ کارروائیوں میں چار منشیات فروش گرفتار

پیر 4 نومبر 2019 15:10

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 نومبر2019ء) کوہالہ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف مہم ،دوعلیحدہ علیحدہ کارروائیوں میں چار منشیات فروش گرفتار، آدھا کلو چرس گردا اور 44بوتل شراب برآمد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی مظفرآبادکی ہدایت پر چوکی آفیسر کوہالہ افتخار احمد اعوان نے دیگر نفری کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف مہم کے دوران حسیب ولد عبدالرشید ساکنہ طارق آباد، صہیب ولد پرویز ساکنہ کمار بانڈی کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے آدھا کلو چرس برآمد کی ہے جبکہ ملزمان کے زیراستعمال مہران کار 974بھی ضبط کر لی گئی ہے ۔

جبکہ دوسری کارروائی میں عمر منظور ،محمد عمران کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے 44بوتل شراب برآمد کی ہے ۔ملزمان راولپنڈی سے منشیات لے کر مظفرآباد آرہے تھے کہ کوہالہ پولیس نے دھر لیے ۔ کوہالہ پولیس نے گرفتار ملزمان کا ریمانڈ حاصل کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔ منشیات فروشوں کی گرفتاریوں اور منشیات برآمدگی پر عوامی ،سیاسی ،سماجی حلقوںنے کوہالہ پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :

ہالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں