مخدوم امین فہیم کے انتقال کرنے والے چھوٹے بھائی مخدوم نوید الزماں ہزاروں افراد کی موجودگی میں سپردخاک

بدھ 25 جون 2014 22:00

ہالا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25جون 2014ء) پی پی پارلیامینٹریں کے صدر مخدوم امین فہیم کوہ مری میں انتقال کرنے والے نوجوان بھائی کو ہزاروں افراد کی موجودگی میں سپردخاک ،تدفیں کے موقعے پر ہالا کے تمام تجارتی مراکز بند ،امین فہیم تدفین میں نہ پہنچ سکے رات گئے تک ضمانت ہونے کے بعد پہنچنے کے اطلاعات ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی پی پارلیامینٹریں کے صدر مخدوم امین فہیم کے انتقال کرنے والے چھوٹے بھائی مخدوم نوید الزماں گذشتہ شب کوہ مری میں انتقال کرگئے تھے جس کی میت ہالا پہنچی تو ہر آنکھ اشکبار تھی اور شہر بھر میں سوگ کا سماں تھا ،ہزاروں افراد کی موجودگی میں درگاہ سرور نوح کے احاطے میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مرحوم مخدوم نوید الزماں کو سپرد خاک کردیا گیا تدفین کے موقعے پر مرحوم کے بھائیوں میں سابق وفاقی وزیر مخدوم امین فہیم تدفین میں شرکت نہ کرسکے ،تدفین میں مرحوم کے بھائی مخدوم رفیق الزماں،مخدوم خلیق الزماں،بھتیجے صوبائی وزیر مخدوم جمیل الزماں،مخدوم سعدالزماں،مخدوم فضل حسین دیگر بڑی تعداد میں اہم شخصیات موجود تھی ،تدفین کے موقعے پر ہالا شہر کے تمام تجارتی مراکز بند رہے جبکے تمام نجی سرکاری اسکولوں میں تعطیل کردی گئی دریں اثناء ذرائع کے مطابق مخدوم امین فہیم ٹی ڈی اے پی کرپشن کیس میں سندہ ہائی کورٹ کی جانب ضمانت ہونے کے بعد رات گئے تک ہالا پہنچنے کے اطلاعات ہیں ،تدفین میں ناراض میمن اتحاد ک اور عوامی اتحاد کے رہنماوٴں میں رئیس نظیر راہو،نصیر میمن ،حاجی قادر بخش میمن ،گلزار میمن،حمید اللہ دیگروں نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

ہالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں