ڈپٹی کمشنر مٹیاری کا واٹر سپلائی سکیم کی غیر فعالیت پر سخت بر ہمی کا اظہار

شہر کے لوگ آلودہ پانی پینے سے امراض کا شکار ہورہے ہیں ، ہفتے کے اندر فراہمی آب کی سکیم کو فعال نہ کیا گیا تو سخت ایکشن لیا جائے گا، پرویز احمد بلوچ

بدھ 9 اگست 2017 23:06

ہالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2017ء) ڈپٹی کمشنر مٹیاری پرویز احمد بلوچ نے واٹر سپلائی اسکیم کی غیر فعالیت پر سخت بر ہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر کے لوگ آلودہ پانی پینے سے امراض کا شکار ہورہے ہیں ، ہفتے کے اندر فراہمی آب کی اسکیم کو فعال نہ کیا گیا تو سخت ایکشن لیا جائے گا ۔ ڈپٹی کمشنر مٹیاری پرویز احمد بلوچ نے مٹیاری میں واٹر سپلائی اسکیم کی غیر فعالیت پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایگزیکٹیو انجنیئر پبلک ھیلتھ انجنیئرنگ کو واٹر سپلائی بحال کرنے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت دیتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ پبلک ھیلتھ کی غفلت کے سبب مٹیاری شہر کے لوگ آلودہ پانی پینے پر مجبور ہیں ، یہ عمل کسی بھی صورت نا قابل برداشت ہے ، دی گئی ڈیڈلائن میں ناکامی کی صورت میں متعلقہ عملداروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائی گی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر مٹیاری آفس میں مٹیاری شہر کے باسیوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پرویز احمد بلوچ نے کہا کہ شہر میں پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی سے متعلق کئی عوامی شکایات مو صول ہوئی ہیں تا ہم بار بار متعلقہ افسران کو احکامات دینے کے باوجود ابھی تک واٹڑ سپلائی اسکیم کو فعال نہیں کیا گیا لوگ آلودہ پانی پینے کے سبب مختلف امراض کا شکار ہورہیں ، ایسی صورتحال میں محکمہ پبلک ھلیتھ کے عملداروں کی عدم دلچسپی حیران کن ہے۔

انہوں نے ایکسیئین پبلک ھیلتھ انجنیئرنگ کو ایک ہفتے کی مہلت دیتے ہوئے کہاہے کہ واٹر سپلائی اسکیم کی فعالیت میں جہاں رکاوٹیں ہیں یا کوئی ادارہ تعاون نہیں کر رہا تو انہیں آگاہ کیا جائے وہ متعلقہ عملداروں کے خلاف فوری ایکشن اٹھائیں گے ۔ ڈپٹی کمشنر مٹیاری پرویز احمد بلوچ نے مزید کہا کہ واٹر سپلائی اسکیم کو فوری بجلی فراہم کرنے کیلئے وہ خود حیسکو حکام سے رابطہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

ہالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں