تاجر برادری کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے ان کی بلاتفریق خدمت جاری رکھیں گے، افتخار امین خان

جمعرات 21 نومبر 2019 15:26

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2019ء) آل ٹریڈرز ایسوسی ایشن ہری پور کے نو منتخب صدر افتخار امین خان نے کہا ہے کہ تاجر برادری کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے ان کی بلاتفریق خدمت جاری رکھیں گے، پینل کے منشور پر عمل کر کے تاجر برادری کے حقوق کا بھرپور دفاع کیا جائے گا اور ان کی عزت نفس کی بحالی یقینی بنائیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو کابینہ کے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ شہر بھر میں شاپ ٹو شاپ دکانداروں سے ملاقاتوں کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا، نو منتخب صدر اور کابینہ نے الیکشن میں کامیابی پر تاجر برادری کے اعتماد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں