گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ہری پور کے باہر ہوٹل پر دو طلباء گروپوں میں تصادم، چھریاں لگنے سے ایک نوجوان جاں بحق، تین زخمی

دو مزدور کنوئیں کی کھدائی کے دوران گرنے سے جاں بحق

ہفتہ 15 دسمبر 2018 19:58

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2018ء) گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ہری پور کے باہر ہوٹل پر دو طلباء گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں چھریاں لگنے سے ایک نوجوان جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے دو مزدور کنوئیں کی کھدائی کے دوران گرنے سے جاں بحق ہو گئے لاشوں کو نکال لیا گیا پوسٹ مارٹم کے بعد تینوں لاشیں تدفین کے لیے ورثاء کے حوالہ نوجوان نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر گلہ میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی پولیس نے مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے زرائع کے مطابق گزشتہ روز شاہ زیب ولد گلزار نامی نوجوان ڈگری کالج کے دوستوں کے ہمراہ کالج گیا جہاں دیگر طلباء کے ساتھ مل کر دوسرے گروپ کے طلباء کے ساتھ معمولی تلخ کلامی کے بعد جھگڑا گیا جس سے چھریاں لگنے سے نوجوان شاہ زیب موقع پر جاں بحق دیگر چار ساتھی ناصر عثمان زاکر نعمان شامل ہیں شدید زخمی ہوگے جن کو طبی امداد کے لیے ہری پور ہسپتال منتقل کیا گیا ہے زرائع نے بتایا ہے کہ دو گروپوں میں تصادم کی وجہ کامسیٹس یونیورسٹی کا سٹوڈنٹ عبداللہ تھا جس کو بوائز ڈگری کالج کے طلباء تنگ کرتے تھے جاں بحق ہونے والے ڈگری کالج بوائز کا سٹوڈنٹ نہیں تھا آئوٹ سائیڈر تھا جو کہ فرسٹ ایئر کے دوستوں کے ہمراہ کالج آگیا تھا پولیس اطلاع ملتے ہی بھاریء نفری کے ہمراہ کالج پہنچ گی جہاں دیگر طلباء کو بھی منتشر کیا لاش کو پوست مارٹم کے بعد تدفین کے لیے ورثاء کے حوالہ کر دیا ہے عینی شاہدین کے مطابق مقتول شاہ زیب کے والد گلزار خان کو بھی بیٹے کی لاش دیکھ کر دل کا دورہ پڑ گیا ہے جس کو طبی امداد دی جارہی ہے پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں ادھر دوسرے واقعہ میں سرائع صالح کے علاقہ چنگی بانڈی میں کنواں کی کھودائی کے دوران کام کرنے والے دو مزدور گر کر جان بحق ہو گے مرنے والوں میں عرفان عرف گڈو اور دوسرا ساتھی شہزاد شامل ہے دونوں کنوئیں میں رنگ ڈالتے ہوئے گر گے تھے جن کو لاشوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جن کو بعد ازاں تدفین کے کے لیے ورثاء کے حوالہ کر دیا گیا ہے دریں اثناء نواحی علاقہ بانڈہ منیم میں نوجوان صغیر ولد سعید زمان نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر گلہ میں پھندا ڈال کر خود کو کمرے میں بند کر کے خودکشی کرلی پولیس نے تینوں واقعات کے مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں