ہری پور یونیورسٹی میں توہین مذہب اور ملک دشمن مواد کی تشہیر جیسے جرائم سے متعلق آگاہی سیمینار

ہفتہ 23 مارچ 2024 15:07

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2024ء) ہری پور یونیورسٹی کی سلام سوسائٹی کے زیراہتمام سوشل میڈیا پر مقدسات کی توہین پر مشتمل مواد کی تشہیر اور ملک و مذہب دشمن عناصر کی سرگرمیوں سے اپنے آپ کو محفوظ رکھنے کے حوالہ سے ایک آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کا مقصد معاشرے کو متاثر کرنے والے ان اہم مسائل پر روشنی ڈالنا اور ذمہ دارانہ سوشل میڈیا کے استعمال کو فروغ دینا تھا۔

سیمینار کے مہمان خصوصی چیئرمین قانونی کمیشن برائے توہین رسالت پاکستان راﺅ عبدالرحیم ایڈووکیٹ تھے۔

(جاری ہے)

توہین مذہب اور توہین مقدسات سے متعلق قانونی معاملات میں اپنی وسیع مہارت کے ساتھ راﺅ عبدالرحیم ایڈووکیٹ نے ایک فکر انگیز سیشن پیش کیا جس میں اس طرح کے جرائم کے قانونی مضمرات اور معاشرتی اثرات پر روشنی ڈالی گئی۔ سیمینار کے دوران شرکاءنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اخلاقی معیارات کو برقرار رکھنے اور توہین آمیز یا اشتعال انگیز مواد کو پھیلانے سے روکنے کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے بات چیت کی۔ سیشن میں ان جرائم کا مقابلہ کرنے اور ایک ہم آہنگ اور باعزت آن لائن ماحول کو فروغ دینے کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں