خانپور میں چار سالہ بچی سے زیادتی کا ملزم پولیس حراست سے فرار ہو گیا

اتوار 16 فروری 2020 01:15

خانپور میں چار سالہ بچی سے زیادتی کا ملزم پولیس حراست سے فرار ہو گیا
ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2020ء) تھانہ خانپور کی حدود میں چار سالہ بچی سے زیادتی کا ملزم پولیس حراست سے فرار ہو گیا، سب انسپکٹر سمیت تین پولیس افسران کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ خانپور کی حدود میں ملزم احسان سکنہ جب نے سوکا میں 4 سالہ کمسن بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشیش کی جس پر اہل علاقہ نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالہ کر دیا جس کے بعد ملزم کو میڈیکل کیلئے ہسپتال لے جایا گیا جہاں سے ملزم پولیس حراست سے فرار ہو گیا۔

ملزم کی تلاش کیلئے پولیس نے متعدد کوشش کیں لیکن ملزم گرفتار نہیں ہو سکا جس کے بعد تھانہ خانپور کے تفتیشی افسر سب انسپکٹر حبیب الرحمن، آئی ایچ سی زاہد اور جمعہ خان کانسٹیبل کے خلاف زیر دفعہ 223/224 PPC کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ تینوں افسران کو معطل کر کے انکوائری کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں