ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام ایبٹ آباد میں 6 روزہ شجرکاری مہم 24 فروری سے شروع ہوگی

جمعرات 20 فروری 2020 12:55

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2020ء) ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام کلین اینڈ گرین مہم کے تحت ایبٹ آباد میں 6 روزہ شجرکاری مہم 24 فروری سے شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان کی کلین اینڈ گرین مہم کے تحت ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں6 روزہ مہم 24 تا 29 فروری تک ضلع بھر میں صفائی اور شجرکاری مہم کا انعقاد کیا جائے گا جس میں واسا ، کینٹ بورڈ، ٹی ایم ایز، محکمہ جنگلات اور دیگر محکمہ جات حصہ لیں گے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مہم کو کامیاب بنانے میں شہری انتظامیہ کا ساتھ دیں اور سب مل کر ایبٹ آباد کو صاف اور سرسبز بنائیں تاکہ ماحول کو خوشگوار بنایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں