وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان کی ہدایت پر خانپور گرڈ سٹیشن کی تعمیر کیلئے ٹینڈر جاری

جمعہ 5 جون 2020 11:15

ہری پور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2020ء) وفاقی وزیر توانائی، پٹرولیم و قدرتی وسائل عمر ایوب خان کی خصوصی کاوشوں سے خانپور گرڈ سٹیشن کی تعمیر کے لئے باقاعدہ طور پر ٹینڈر جاری کر دیا گیا ہے جس کے بعد تحصیل خانپور کے عوامی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر عمر ایوب خان نے تحصیل خانپور میں بجلی کی خراب صورتحال کی درستگی کے لئے خصوصی طور پر خانپور میں 132 کے وی کے گرڈ سٹیشن کی منظوری کے ساتھ 60 کروڑ روپے کا خطیر فنڈ جاری کیا اور ساتھ ہی گرڈ سٹیشن کی تعمیر کا افتتاح کر کے جگہ ایکوائر کی گئی، اب گرڈ سٹیشن کی تعمیر کیلئے باقاعدہ طور پر ٹینڈر جاری کر دیا گیا ہے جس پر تحصیل خانپور کے عوامی و سماجی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

خانپور سمیت ضلع بھر کے عوام نے بجلی کے مذکورہ بڑے منصوبہ کی منظوری پر وفاقی وزیر عمر ایوب خان کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوںنے بجلی سے متعلق عوام کے سب سے بڑے مسئلہ کے حل کیلئے اقدامات اٹھا کر شہریوں کے دل جیت لئے ہیں اور حقیقی معنوں میں عوامی حقوق کا محافظ و عوامی نمائندہ ہونے کا ثبوت پیش کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں