ہر ی پور میںآئس -ڈرگ کی تیا ری ،خرید و فروخت اور استعما ل پر پا بندی

منگل 25 ستمبر 2018 22:29

ہری پور۔25 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء)ڈپٹی کمشنر ہر ی پور نے ضلع کی حدود میں دفعہ144کے تحت آئس -ڈرگ کی تیا ری ،خرید و فروخت اور استعما ل پر پا بندی عا ئد کر دی ہے اور اس کی خلا ف ورزی پر سخت قا نو نی کا روا ئی کے با رے میں خبردا ر کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس با رے میں جا ری کئے گئے حکم نا مہ میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدا م کمشنر ہزارہ کی جا نب سے مو صول ہو نے وا لی صو با ئی حکو مت کی ہدا یت پر اٹھایا گیا ہے۔ حکم نامے کے مطابق صوبائی حکومت نے ڈاکٹروں کی آراء کی رو شنی میں آئس کے نشے کو انسانی زندگیوں کے لئے خطرناک قرار دیا ہے اور خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس کے استعما ل سے نو جوان نسل خصوصاً یونیورسٹیو ں اور کا لجو ں وغیرہ کے طلبا ء متا ثر ہو سکتے ہیں۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں