جوڈیشنل مجسٹریٹ کا سنٹرل جیل کا دورہ،

معمولی نوعیت کے منشیات کیس میں ملوث چار ملزمان کے رہائی کے احکامات جاری

جمعرات 18 اکتوبر 2018 15:52

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) جوڈیشنل مجسٹریٹ ہری پور نے سنٹر ل جیل ہری پور کے دورہ کے موقع پر معمولی نوعیت کے منشیات کیس میں ملوث چار ملزمان کے رہائی کے احکامات جاری کئے، قیدیوں کی بیرکس کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جوڈیشنل مجسٹریٹ ہری پور نعیم الله خان جدون نے سیشن جج ہری پور صلاح الدین کی خصوصی ہدایت پر سنٹرل جیل ہری پور کا اچانک دورہ کیا۔

دورہ کے موقع پر انہوں نے معمولی نوعیت کے منشیات کیس میں قید چار ملزمان کے رہائی کے احکامات جاری کئے۔ جوڈیشنل مجسٹریٹ نعیم الله خان جدون نے دورہ کے موقع پر قیدیوں کی بیرکس، ہسپتال اور لنگر خانہ کا بھی معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے جیل حکام کو ہدایت کی کہ بیرکس میں صفائی کا خیال رکھا جائے اور قیدی مریضوں کو علاج کی بہترین سہولت فراہم کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں