حاجی تنویرقتل کیس میں حقائق سامنے لانے کیلئے ایڈیشنل ایس پی کی سربراہی میں5رکنی جے آئی ٹی تشکیل

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 19:03

ہری پور۔19اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2019ء) ڈی پی اوڈاکٹرذاہداللہ خان نے حاجی تنویرقتل کیس کی میرٹ پرتفتیش کویقینی بنانے اورتمام حقائق کوسامنے لانے کیلئے ایڈیشنل ایس پی ذوالفقارخان جدون کی سربراہی میں5رکنی جے آئی ٹی تشکیل دے دی تفصیلات کے مطابق8اکتوبر2019کوتلوکر ٹاون کے رہائشی سابق کونسلرو معروف سماجی شخصیت حاجی تنویرکوکھلابٹ میںفائرنگ کر کے قتل کردیاگیاتھااورقتل کی دعویداری چارملزمان پرکی گئی جھنوںنے مقامی عدالت سے ضمانت قبل ازگرفتاری کروا لی ہے ڈی پی اوڈاکٹرذاہداللہ خان نے مذکورہ قتل کیس کی شفاف اورمیرٹ پرتفتیش کویقینی بنانے اوراصل حقائق ومحرکات تک پہنچنے کیلئے ایڈیشنل ایس پی ذوالفقار خان جدون کی سربراہی میں5رکنی جے آئی ٹی تشکیل دے دی ہے جے آئی ٹی میںایس پی انوسٹی گیشن آصف گوہرخان تنولی،انسپکٹر جاویدخان،ایس ایچ اوکھلابٹ علی خان جدون،سب انسپکٹرجاویدخان اوراوآئی آئی تھانہ کھلابٹ محمد ذمان شامل ہیںڈی پی اونے جے آئی ٹی کوہدایت جاری کی ہے کہ وہ اس کیس کے تمام حقائق ومحرکات کوسامنے لاتے ہوئے کیس کی جامع تفتیش کویقینی بنائیںتاکہ ملزمان سزا سے نہ بچ سکیں۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں