ہری پور ، ڈپٹی کمشنر نے گندے پانی سے سبزیاں دھونے پر پابندی لگا دی

جمعرات 21 نومبر 2019 12:39

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2019ء) ڈپٹی کمشنر ہری پور نے گندے پانی سے سبزیاں دھونے پر دفعہ 144 نافذ کر دی، خلاف ورزی پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ہری پور کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے اسسٹنٹ کمشنر ہری پور کے ہمراہ شہر سے ملحقہ دیہاتی علاقوں کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس دوران انہوں نے نوٹ کیا کہ ایک شخص سبزیوں کو زہریلے اور گندے بدبودار پانی سے دھو رہا تھا اور وہ زہریلی سبزیاں بازار میں فروخت کی جاتی ہیں جو مضر صحت ہیں جس کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ہری پور نے اس شخص کے خلاف فوری ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا جبکہ ضلع بھر میںگندے پانی سے سبزیاںدھونے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کر دی۔

ڈپٹی کمشنر ہری پور نے کہا کہ عوام کو کھانے پینے کی صاف ستھری اشیاء کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں