ہری پور کے علاقہ مراد آباد میں 55 سالہ شخص نے گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا

جمعرات 27 فروری 2020 23:58

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2020ء) ہری پور کے علاقہ مراد آباد میں 55 سالہ شخص نے آتشیں اسلحہ سے فائر کر کے زندگی کا خاتمہ کر دیا۔ متوفی ارشد نواز ہری پور ٹی ایم اے میں ملازمت کرتا تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہری پور کے تھانہ سٹی کی حدود مراد آباد کے رہائشی 55 سالہ ارشد نواز ولد محمد سیلم ٹی ایم اے کے ملازم نے جمعرات کی صبح ساڑھے 7 بجے کے قریب مویشیوں کے باڑے میں آتشیں اسلحہ سے فائر کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ تھانہ سٹی کو اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ سٹی ہارون خان بمعہ نفری موقع پر پہنچ گئے اور متوفی ارشد نواز کے بھائی شوکت نواز کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے نعش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں