کورونا وائرس سے بچائو کیلئے حطار انڈسٹریل اسٹیٹ میں سپرے کا کام مکمل کروا دیا ہے۔ حاجی عطاء الرحمن

منگل 31 مارچ 2020 22:11

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2020ء) حطار انڈسٹریل اسٹیٹ کے سینئر وائس چیئرمین حاجی محمد عطاء الرحمن اور حطار اکنامک زون کے سینئر منیجر فیصل عزیز خان کی کاوشوں سے کورونا وائرس سے بچائو کی خاطر پورے حطار انڈسٹریل اسٹیٹ میں فائر بریگیڈ کی گاڑیوں سے سپرے کروا گیا۔ فیکٹری مالکان نے اس کارنامہ پر عطاء الرحمن اور فیصل عزیز خان کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حطار انڈسٹریل اسٹیٹ (ایچ آئی ای) کے سینئر وائس چیئرمین حاجی محمد عطاء الرحمن اور حطار اکنامک زون کے سینئر منیجر فیصل عزیز خان کی کاوشوں سے کورونا وائرس سے بچائو کی خاطر پورے حطار انڈسٹریل اسٹیٹ میں فائر بریگیڈ کی گاڑیوں سے سپرے کروایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے باقاعدہ طور پر کیمیکل کی پوری مقدار پانی میں ڈال کر فائر بریگیڈ کی گاڑیوں سے پورے اسٹیٹ میں سپرے مکمل کروا دیا ہے، اب لوگوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ کورونا وائرس سے بچائو کیلئے حکومت کی بتائے گئے احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں تاکہ وائرس سے بچا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں