ہری پور ، غازی پولیس نے پانی کی موٹریں چوری کرنے والے دو ملزمان گرفتار

منگل 16 اگست 2022 15:41

ہری پور ، غازی پولیس نے پانی کی موٹریں چوری کرنے والے دو ملزمان  گرفتار
ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2022ء) غازی پولیس نے پانی کی موٹریں چوری کرنے والے دو ملزمان کوگرفتار کر لیا۔ مدعی مقدمہ شاہ سوار ولد ثواب خان سکنہ خالو نے اپنی اور دیگر اہل محلہ کے گھروں سے پانی کی موٹریں چوری ہونے کی تھانہ غازی میں رپورٹ درج کروائی تھی جس پر اے ایس پی سرکل غازی ڈاکٹر خدیجہ عمر نے ایس ایچ او تھانہ غازی انسپکٹر منیر خان کو مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ہدایات جاری کی تھی۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ غازی انسپکٹر منیر خان نے معہ نفری پولیس کے کارروائی کرتے ہوئے چوری میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے چوری شدہ پانی کی موٹریں برآمد کر لیں۔ ملزماں عرصہ دراز سے غازی و خالو میں مختلف چوری کی وارداتوں میں ملوث تھے جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں