اسسٹنٹ کمشنر Iکا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال غازی کا دورہ،سہولیات کا جائزہ لیا

بدھ 29 مارچ 2023 17:45

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2023ء) ڈپٹی کمشنر ہری پورکی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنرI محمد علی تحصیل غازی میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا اور وہاں پر موجود مریضوں کی خیریت دریافت کی اور دی جانے والی سہولیات ریکارڈ رجسٹر، حاضری رجسٹر، ادویات کی فراہمی،مشینری کا فی الحال ہونا اور زیر تعمیر بلڈنگ کا مشاہدہ کیا اور ٹھیکیدار کو جلد از جلد کام مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئی۔

(جاری ہے)

یہ تجویز بھی پیش کی گئی کہ ہسپتال کے منظور شدہ نقشے میں کار پارکنگ اور چمن کو خاطر میں رکھا جائے اور اس ضمن میں ہسپتال سے منسلک بند زمین کو اکوایر کر کے بلڈنگ کا حصہ بنایا جائے تاکہ مستقبل میں پیش آنے والے کسی بھی مشکل سے بچا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں