اسسٹنٹ کمشنر ہری پور ون کا تحصیل غازی میں قائم مفت آٹا پوائنٹس کا دورہ

بدھ 29 مارچ 2023 17:45

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2023ء) اسسٹنٹ کمشنر ہری پور ون کا تحصیل غازی میں قائم مفت آٹا پوائنٹس کا دورہ، آٹے کی تقسیم کی نگرانی کی۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ہری پور کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر ون محمد علی نے گذشتہ روز تحصیل غازی میں قائم کیے گئے مفت آٹا پوائنٹس کا دورہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

عوام کو مفت فراہم کردہ آٹے کی نگرانی کی اور اس کی یقین دہانی کی گئی کہ لوگوں کو باعزت طریقے سے آٹا مہیا کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر خوراک خیبر پختونخوا کی ہدایات کے مطابق خیبر پختون خواہ کے دیگر اضلاع سے آنے والے مستحقین کو بھی مستفید کیا گیا اور آٹے کی کمی کو دوسرے پوائنٹس سےا رینج کر کے مستحقین کو آٹا فراہمی یقینی بنائی گی۔آٹے کی فراہمی مستحقین کو بلاناغہ کی جاتی رہیے گی۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں