ملک سعد شہید ٹرسٹ کے زیر اہتمام باسکٹ بال ٹورنامنٹ، ایس پی انوسٹی گیشن ہری پور بطور مہمان خصوصی تھے

منگل 16 اگست 2022 15:39

ملک سعد شہید ٹرسٹ کے زیر اہتمام باسکٹ بال ٹورنامنٹ، ایس پی انوسٹی گیشن ہری پور بطور مہمان خصوصی تھے
ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2022ء) جشن آزادی کے موقع پر ملک سعد شہید ٹرسٹ کے زیراہتمام باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن مجیب الرحمن نے بطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کی۔ شجر کاری مہم کے تحت پودے بھی لگائے گئے جبکہ ڈائمنڈ جوبلی کے حوالے سے کیک بھی کاٹا گیا۔ کھلاڑیوں میں ملک سعد شہید اکیڈمی کی طرف سے کٹس تقسیم کی گئی۔

(جاری ہے)

ڈائمنڈ جوبلی اورکھیلوں کے حوالہ سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایس پی انوسٹی گیشن مجیب الرحمن نے کہا کہ قومی تہوار منانا زندہ اور باشعور قوموں کی نشانی ہے اور جب تک کھیلوں کے میدان آباد رہیں گے ہسپتال ویران رہیں گے، کھیلوں کا انعقاد صحت مند معاشرے کی نشانی ہے، کھیل کے اختتام پر اچھی کارکردگی دکھانے والوں میں ٹرافیاں تقسیم کی گئی۔ انہوں نے اچھے اور کامیاب میچ کے انعقاد پر ملک سعد ٹرسٹ کو مبارکباد پیش کی۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں