عوام شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیکر کامیاب بنا ئیں، ڈپٹی کمشنر عظیم جان دمڑ

بدھ 26 فروری 2020 13:02

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2020ء) ڈپٹی کمشنرہرنائی عظیم جان دمڑ نے ضلعی کمپلیکس ہرنائی میں پودہ لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اشرف الدین ترین ، ڈویژنل فارسٹ آفیسر بخت اللہ کاکڑ سمیت اور دیگر سٹاف ممبران بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر ہرنائی نے کہا کہ تمام شرکاء اور عوام شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اس مہم کو کامیاب کرکے نئی نسل کو خوبصورت اور سرسبز پاکستان دیں انہوں نے کہا کہ ہرنائی میں بڑے پیمانے پر شجرکاری کی جارہی ہے اور مختلف علاقوں میں عوام کو مفت پودے بھی دیئے جا رہے ہیں جبکہ حکومتی سطح پر بھی شجرکاری کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ مقامی زمینداروں کو چاہئے کہ اپنے اردگرد زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں کیونکہ انسانی زندگی میں پودے انتہائی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ ضلع ہرنائی قدرتی حسن سے مالا مال ہے جب یہاں کے پہاڑوں اور میدانی علاقوں میں سرسبز پودے لگائیں گے تو صحت کے ساتھ ساتھ سیاحت میں بھی زبردست اضافہ ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ صرف پودا لگاکر اور فوٹو سیشن تک شجرکاری مہم کو محدود نہیں ہونا چاہے بلکہ جو پودے لگائے جارہے ہیں انکی روزمرہ دیکھ بال کا بھی خصوصی خیال رکھا جائے

متعلقہ عنوان :

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں