ہرنائی، صوبائی وزیر نورمحمد خان دمڑ کا بی این پی کے مرکزی رہنماء نواب امان اللہ خان زہری ودیگر کی شہادات پر افسوس کااظہار

اتوار 18 اگست 2019 21:05

ہرنائی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2019ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای اینڈ واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے بی این پی کے مرکزی رہنماء نواب امان اللہ خان زہری اور انکے جواں سال پوتے اور ساتھیوں کی قاتلانہ حملہ میں شہادت پرگہرے دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی بیان میں سوگوار خاندان سے تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں