شاہرگ بازار میں دکانوں کو اچانک آگ لگ گئی ،ایک درجن کے قریب دکانیں جل کر راکھ ،انتظامیہ اطلاع کے باوجود بروقت نہ پہنچ سکی

ہفتہ 15 مئی 2021 19:05

شاہرگ بازار میں دکانوں کو اچانک آگ لگ گئی ،ایک درجن کے قریب دکانیں جل کر راکھ ،انتظامیہ اطلاع کے باوجود بروقت نہ پہنچ سکی
ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2021ء) شاہرگ بازار میں دوکانوں کو اچانک آگ لگ جا نے سے ایک درجن کے قریب دوکانیں جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئیں۔ مقامی لوگوں کے مطابق انتظامیہ کو اطلاع دینے کے باوجود انتظامیہ بروقت نہ پہنچ سکی۔ آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہ ہوسکی۔ فائر بریگیڈ لاپتہ۔شاہرگ بازار میں اسلامی بینک کے سامنے ریلوے روڈ پر لکڑی کے دوکانوں (کوکی)آگ میں لگی۔

(جاری ہے)

جس نے دیکھتے ہی دیکھتے نذدیکی دکانوںکو اپنے لپیٹ میں لے لیا جس کی وجہ سے ایک درجن کے قریب دوکانیں (کوکی) بمایہ سامان جل کرخاکستر ہوگئے لوگوں نے اپنی مدت آپ کے تحت آگ کو مزید پھیلنے نہیں دیا اور اسلامی بینک شاہرگ کو جلنے سے بچالیا۔آگ لگنے کی وجہ سے غریب دکانداروں کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوا شاہرگ بازار آگ لگنے سے متاثرین نے بتایا کہ رمضان کے مہینے میں کباڑی مارکیٹ میں آگ لگنے سے متاثرہ دکانداروںکا حکومت نے پوری طورپر نقصان کاازلہ کرنے کیلئے انکی مدت کی تھی اسطرح شاہرگ کے دکانداروں کی فوری طورپر مالی مدد کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں