حکومت بیروزگار ویٹرنیری ڈاکٹر ز کیلئے 200 آسامیوں کی منظوری دے ، بلوچستان بیروزگار ویٹرنیری ڈاکٹرزایسوسی ایشن

بدھ 26 اپریل 2017 16:57

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2017ء) بلوچستان بیروزگار ویٹرنیری ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر ز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر ایا قمبرانی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مقدق ڈاکٹر عبدالقدیر ترین نے کہاکہ اس وقت بلوچستان میں 600 سے زائد ویٹرنیری ڈاکٹرز بیروزگاری کاشکار ہے اور ہرسال لسبیلہ یونیورسٹی اور ملک کے مختلف یونیورسٹیز سے سینکڑوں کے حساب سے بلوچستان کے طلباء ڈی وی ایم کرکے فارغ ہوتے ہیں جس کے لئے حکومت کی طرف سے کوئی پوسٹ بجٹ میں منظور نہیں کیاجاتا ہے انہوں نے کہاکہ سابق وزیراعلیٰ نواب اسلم رئیسانی نے 4جولائی 2012 کو بیروزگار ویٹرنیری ڈاکٹر کے مطالبے پر 300 اسامیوں کی منظوری دی تھی جن کو مرحلہ وار تین سالوں میں تقسیم کئے گئی2012 ،2013 کے بجٹ میں 100 پوسٹ شامل تھے 2013 ، 2014 کے بجٹ میں صرف 50 اسامیوں کی منظوری دی گئی اور 2015 ، 2016 کے بجٹ میں کوئی ویٹرنیری ڈاکٹرز کی اسامی کی منظور کیلئے بجٹ مختص نہیں کیا گیا ان منظور شدہ 300پوسٹوں میں سے صرف 150 اسامیوں پر تعیناتی عمل میں لائے گئے اور 150 اسامیاں ابتک خالی ہے جن کو گزشتہ سالوں کے بجٹ میں شامل نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے ویٹرنیری ڈاکٹرز میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان کی اکثریت آبادی دیہی علاقوں پر مشتمل ہے جہاں لوگوں کے روزگار کاہم زریعہ مال مویشی ہے اور ان مال مویشوں کا بروقت علاج نہ ہونے کی وجہ سے اکثر مال مویشاں مرجاتے ہیں اور ان کی پیداوار میں کمی ؤاقع ہوجاتی ہے جن کے وجہ سے بلوچستان کے غریب مالداروں کو کافی مالی نقصان اٹھانا پڑتا ہے اس کا اہم وجہ دیہی علاقوں میں ویٹرنیری ڈاکٹرز کی کمی ہے اس وقت بلوچستان میں ویٹرنیری ڈاکٹرز کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے اور بلوچستان کے ہر ڈسٹرکٹ و تحصیل میں سینکڑوں کے حساب سے ویٹرنیری ڈاکٹرز کی اسامیاں خالی ہیں اس کے علاوہ لائیواسٹاک کی اہمیت کااندازہ اس بات سے لگایا جاتا ہے کہ قومی آمدنی میں لائیواسٹاک گیارہ فیصد ڈی جی بھی حصہ بناتا ہے اور بلوچستان کی معیشت میں لائیواسٹاک کا 45فیصد حصہ ہے لہٰذا اس محکمہ کی اہمیت کومدنظر رکھتے ہوئے ہم وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری چیف سیکرٹری وزیر خذانہ سردار اسلم بزنجوں سیکرٹری خزانہ اکبر حسین سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ اس سال 2017 کے بجٹ میں 200 ویٹرنیری آفیسر ز کی منظوری دیں انہیں بجٹ میں شامل کرکے بیروزگار ڈاکٹرز میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ کیا جائے

متعلقہ عنوان :

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں