ہرنائی، ٹریفک حادثات میں دو خواتین سمیت 10 افراد زخمی

پیر 17 اگست 2020 14:35

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2020ء) ہرنائی کوئٹہ شاہراہ چپر رفٹ کے مقام پر کوئٹہ سے ہرنائی جاتے ہوئے السادات کمپنی کی ویگن حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں دوخواتین سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔ ہرنائی ڈومیرہ روڈ، ڈبر کے مقام پر تیز رفتار کارالٹنے سے باپ بیٹازخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ہرنائی کوئٹہ روڈ اور ہرنائی ڈومیرہ روڈ پر دو الگ الگ ٹریفک حادثات میںدو خواتین سمیت دس افراد زخمی ہوئے ۔

(جاری ہے)

ہرنائی کوئٹہ شاہراہ چپررفٹ کے مقام پر مسافر ویگن کا بریک فیل ہونے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا جس کے نتیجہ میں ویگن میں سوار 8 افراد عثمان، عبداللہ، گلاب، نذیر شاہ، حمید اللہ، غفار شاہ اور دو خواتین زخمی ہوئیں ہیںشدید زخمیوںکوکوئٹہ ریفر کردیا گیاجس میں ایک خاتون کی حالات تشویشناک بتائی گئی، ہرنائی ڈومیرہ روڈپر تیز رفتار ٹوڈی کار بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں باپ بیٹا گل محمد اور نیک زخمی ہوئے جنہیں شاہرگ ہسپتال منتقل کردیا۔

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں