ھ* پارٹی ذمہ داران تنظیمی ربط میں رہتے ہوئے فکرباچا خان کو وسعت دیں، محبت خان کاکا

بدھ 24 اپریل 2019 22:15

qہرنائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2019ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری محبت خان کاکا نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی خدائی خدمتگار تحریک کے تسلسل کی حیثیت سے وطن ترقی خوشحالی کے لئے سرگرم عمل ہے اس پرخار راستے میں پارٹی اکابرین سے لیکر کارکنوں تک قربانیوں کا لازوال داستان تاریخ کا حصہ ہے پارٹی ذمہ داران تنظیمی ربط میں رہتے ہوئے فکرباچا خان کو وسعت دیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کے صوبائی نائب صدر حاجی اصغرعلی ترین کے ہمراہ ضلع ہرنائی کے صدر ولی داد میانی ‘ جنرل سیکرٹری کامران ترین کی قیادت میں پارٹی وفد سے بات چیت کے دوران کیا محبت کاکا نے کہا کہ پارٹی قیادت ہر محاذ پر اپنی اولس کے مفادات کے حصول کے لئے آواز اٹھائی رہے گی وہ چاہتے پارلیمنٹ کے فلور پر ہوں یا پھر عوام کی صفوں میں ہو پارٹی صوبائی مخلوط حکومت میں عوام کے دیرینہ حل طلب مسائل کے حل کے لئے شامل ہوئی ہے اور عوام کے اجتماعی قومی مفادات پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا اس سے پہلے محبت خان کاکا ‘ اصغرعلی ترین نے صوبائی نائب صدر حاجی انورشاہ سے ان کے بھائی اور ضلعی جنرل سیکرٹری کامران ترین سے ان کے بھائی کی وفات پر فاتحہ خوانی اور تعزیت کی بعدازاں ضلعی صدر ولی داد میانی نے پارٹی رہنمائوں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا ۔

متعلقہ عنوان :

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں