ہرنائی، کھوسٹ کوئلہ کان میں حادثہ، ٹھیلہ لگنے سے کانکن جاں بحق

پیر 6 جولائی 2020 23:05

ہرنائی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2020ء) ہرنائی کے سب تحصیل کھوسٹ کوئل مائینز ایریا میں جہانزیب ٹھیکیدار کی کوئلے کان میں کام کے دوران کان سے کوئلہ نکالنے والا ٹھیلہ بے قابو ہوکر الٹ گیا جس کے باعث کمالدین نامی کانکن جاں بحق ہوگیا، جس کا تعلق خیبر پشتونخوا سے بتایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

کانکنوں نے اپنی مدد آپ کے تحت کانکن کی لاش کو کان سے نکال کر نزدیکی ہیلتھ سنٹر منتقل کردیا جہاں پرلیویز نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی۔

متعلقہ عنوان :

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں